یونانی ریسرچ اور یونانی طب کو عام کرنے کا مشورہ

عالمی یوم یونانی کی کانفرنس کے بروچر کا رسم اجراء، جناب زاہد علی خان کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 جنوری (پریس نوٹ) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے سہ روزہ یونانی عالمی دن جوکہ 10 تا 12 فبروری منعقد شدنی ہے، کے بروچر کی رسم اجراء انجام دی اور کہا کہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں نے ملک کی آزادی، یونانی طب کی ترقی و ترویج اور ریسرچ کے کاموں کا آغاز کیا۔ ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا اور تمام اطباء برادری سے خواہش کی کہ وہ ان کے بتائے ہوئے کاموں کو ریسرچ کے ذریعہ پورا کرتے ہوئے دنیا کے سامنے یونانی کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ ابتداء میں ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب کنوینر پروگرام نے جناب زاہد علی خاں کو سال گذشتہ منعقدہ پہلے عالمی یوم یونانی کی تفصیلات سے واقف کروایا اور ان کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ 12 فبروری کو حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش پر حکیم اجمل خاں یادگاری لکچر دیا جائے گا۔ افتتاحی اجلاس یادگاری لکچرس کے علاوہ 15 واں ’’اوما ایکسین ایوارڈز‘‘ بھی اختتامی جلسہ پر دیئے جائیں گے اور مقالے داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کے وفد میں ڈاکٹر رحمن خان جنرل سکریٹری اوما، ڈاکٹر محمد علی حیدر یمنی معاون چیرمین، ڈاکٹر محمد عزیز علی معاون کنوینر کے علاوہ مشیر عالمی یوم یونانی حکیم سید غوث الدین بھی موجود تھے۔ وفد نے جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے بھی ملاقات کرکے عالمی یوم یونانی کی تفصیلات سے واقف کروایا اور ان کو افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب نے بتایا کہ سہ روزہ پروگرام کیلئے جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کو سرپرست اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ سرپرستوں میں ڈاکٹر کے لکشماریڈی، ریاستی وزیر صحت ایچ ای مسٹر ایم اے نجیب یو این پی سفیر برائے تلنگانہ ریاست، ڈاکٹر اے راجندر ریڈی کمشنر محکمہ آیوش حکومت تلنگانہ ڈاکٹر منظور حسین کاظمی ڈائرکٹر سی آر آئی یو ایم، ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی، ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل نظامیہ طبی کالج، ڈاکٹر عابدہ سلطانہ سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل، ڈاکٹر ایم اے وحید سابق ڈائرکٹر یونانی ریسرچ سنٹر، ڈاکٹر سید محبوب پاشاہ پرنسپل، ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج، ڈاکٹر احسان الحق منیجنگ ڈائرکٹر العارف یونانی میڈیکل کالج شامل ہیں۔ اس طرح آرگنائزنگ کمیٹی، اڈوائزری کمیٹی اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ جشن یونانی کو شاندار پیمانہ پر منا کر یونانی کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔ سہ روزہ پروگرام کیلئے ڈاکٹر خواجہ بدرالدین صدیقی کو چیرمین کمیٹی، ڈاکٹر خواجہ بہاؤ الدین انصاری، ڈاکٹر کلیم اللہ خان، ڈاکٹر مسعود وکیل قریشی، ڈاکٹر محمد حیدر یمنی، ڈاکٹر سید زین العابدین خان، ڈاکٹر پی حسن احمد کو معاون چیرمین، آرگنائزنگ سکریٹری محمد احسن فاروقی، مشیران کمیٹی میں حکیم سید غوث الدین، ڈاکٹر محمد حامد اللہ خاں قادری، ڈاکٹر کلیم الرحمن، ڈاکٹر نیاز محمد خاں، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر عظیم احمد سعید، ڈاکٹر فضل احمد، ڈاکٹر عتیق احمد خاں اور ڈاکٹر حافظ صغیراحمد ممبر سی سی آئی ایم شامل ہیں۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں اور جناب ظہیرالدین علی خاں نے اپنی جانب سے فنی طب یونانی کی ترقی اور عالمی یوم یونانی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے پورے تعاون کا وعدہ کیا۔