ممبئی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی کابینہ نے آج فیصلہ کیا کہ اپنے سابقہ فیصلہ کے مطابق ہومیو پیتھی اور یونانی ڈاکٹروں کو ایلوپیتھی دوائیں تجویز کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اس سلسلہ میں ایک سرکاری قرارداد جلد ہی منظور اور جاری کی جائے گی ۔ اس فیصلہ کے تحت ہومیو پیتھی اور یونانی ڈاکٹروں کو ایک سال کا کورس مکمل کرنے کے بعد جو جاریہ سال جنوری سے شروع کیا گیا ہے ۔
ایلو پیتھی دوائیں تجویز کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ تاہم کابینہ نے محکمہ قانون و عدالت کی اس رائے کو نظر انداز کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ کابینہ کے سابق فیصلہ پر جو متفقہ طور پر کیا گیا ہے، عمل آوری کی جائے۔ وزراء کی اکثریت مہاراشٹرا طبی معالجین قانون میں ترمیم کی تائید میں ہے۔