آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 2 دسمبر مقرر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب کارپوریٹ HRM کی جانب سے یونائٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ میں اسسٹنٹ کی 684 مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ ان میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ تعلیمی معیار HSC / انٹر میڈیٹ میں 60 فیصد نشانات کے حامل اور علاقائی زبان کا علم رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی عمر 30 جون 2014 کو 18 اور 28 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست کی فیس Gen/OBC کے لیے 450 روپئے اور ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی کے لیے 75 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ درخواستوں کو آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ جس کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2014 رکھی گئی ہے ۔ اس کا آن لائن امتحان جنوری 2015 کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ uiic.co.in ملاحظہ کریں ۔۔