یوم یوگا نے ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا : چین

بیجنگ ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے تھنک ٹینک کے مطابق ہندوستان میں حالیہ یوم یوگا کا جو اہتمام کیا گیا تھا، وہ یقینا عالمی سطح پر ایک بہترین مظاہرہ تھا اور اس نے ایک عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا کہ ایک ساتھ کئی ممالک سے بیک وقت یوگا کے آسنوں کو انجام دیا۔ تاہم اس یوم یوگا نے ہندوستان بھر میں مذہبی طور پر عوام کو تقسیم بھی کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار دی سدرن اینڈ سنٹرل ایشین اسٹیڈیز آف دی شنگھائی میونسپل سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سربراہ وانگ دیبوا نے یہ بات کہی۔ اپنے ایک مضمون میں جو گلوبل ٹائمز میں شائع ہوا ہے، وانگ نے البتہ چین میں ہونے والے یوگا پروگرامس کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیا۔