نیویارک ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ اور نیویارک میں 21 جون کو منعقد شدنی بین الاقوامی یوگا تقاریب کی صدارت کے لیے آج یہاں پہونچیں ۔ ہندوستانی سفیر اشوک مکرجی نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرس پر کل منعقد ہونے والی ان تقاریب میں سشما سوراج کے ساتھ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون ، جنرل اسمبلی کے صدر سام کوٹیسا ، امریکی کانگریس کی خاتون رکن تلسی گیبارڈ ، روحانی گرو سری سری روی شنکر اور کئی ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے ۔۔