نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ نے آج کہا کہ وزیر مملکت وی کے سنگھ کی پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت حکومت کا غوروفکر کے بعد کیا ہوا فیصلہ تھا۔ حکومت کے نمائندہ نے کہا کہ حکومت نے انہیں تقریب میں شرکت کیلئے کافی غوروخوض کے بعد روانہ کیا تھا اور یہ ایک منصوبہ بند فیصلہ تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک بروقت فیصلہ تھا۔ تاہم ترجمان نے وی کے سنگھ کے ٹوئیٹر بیانات پر جن سے سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔