حیدرآباد۔26جنوری( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور لیڈی گورنر شریمتی ویملا نرسمہن کی جانب سے 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج بھون کے سبزہ زار پر عصرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔ مسٹر نرسمہن اور لیڈی گورنر نے عصرانہ کے دوران مدعوئین سے فرداً فرداً ملاقات کی ۔ عصرانہ میں تلنگانہ و آندھرا کے چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو ‘ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ‘ کے سری ہری ‘ اسپیکر اسمبلی تلنگانہ مسٹر مدھو سدن چاری ‘ اسپیکر آندھراپردیش ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ ‘ ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ شریمتی پدما دیویندر ریڈی ‘ اپوزیشن قائد تلنگانہ مسٹر کے جانا ریڈی ‘ وزیر ٹی ہریش راؤ ‘ بی سرینواس ریڈی ‘ ٹی ناگیشور راؤ ‘ این نرسمہا ریڈی ‘ کے ٹی راما راؤ ‘ لکشمی ریڈی ‘ جے کرشنا راؤ ‘ اندرا کرن ریڈی ‘ پی مہیندر ریڈی ‘ ای راجندر ‘ آندھرا پردیش کے وزرا بی گوپال کرشنا ریڈی ‘ کے اچن نائیڈو ‘ اپوزیشن قائدین پی لکشمیا کانگریس ‘ سی ایچ وینکٹ ریڈی سی پی آئی ‘ ڈاکٹر کے لکشمن بی جے پی ‘ ایم پیز آر آنند بھاسکر ‘ ڈی سرینواس قائد اپوزیشن کونسل ای دیاکر راؤ کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتیں بشمول انوراگ شرما ‘ ڈی جی پی ‘ اے کے خان ‘ ڈی جی اے سی بی ‘ ڈاکٹر راجیو شرما ‘ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ ‘ چیف سکریٹری ‘ممتاز مجاہدین آزادی ‘ صحیفہ نگاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔