یوم جمہوریہ کے موقع پر راج بھون میں گورنر نرسمہن کا ایٹ ہوم

حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر نرسمہن نے آج شام یوم جمیوریہ کے موقع پر راج بھون میں روایتی ایٹ ہوم کا اہتمام کیا جس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ‘ ڈپٹی چیف منسٹر س کڈیم سری ہری ، محمد محمود علی کے علاوہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے وزراء بی جے پی کے قائدین اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے وزراء نے راج بھون کے سبزا زار میں ترتیب دئے گئے ایٹ ہوم میں خوشگوار موڈ میں ملاقات کی راج بھون پہونچے والے تمام مہمانوں کا گورنر نے استقبال کیا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کے ای کرشنا مورتی اور وزرا کے علاوہ سابق گورنر ٹاملناڈو کے روشیا ‘ سابق مرکزی وزیر و بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ اور کئی دوسرے قائدین شامل ہیں۔ کانگریس کے ٹی سبی رامی ریڈی و ڈی ناگیندر نے بھی شرکت کی ۔ جب بائیکاٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا ۔