یوم جمہوریہ سے قبل دراندازی میں اضافہ کا اندیشہ

جموں ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرحدپار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش میں یوم جمہوریہ کے موقع پر اضافہ کا اندیشہ ہے۔ ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف ڈی کے پاٹھک نے کہا کہ ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سرحد پر سرگرم دیکھے گئے ہیں۔ ہمارے پاس اس کا ٹھوس ثبوت موجود ہے اور ہمارا احساس ہیکہ یہ اشتعال انگیزی ہے۔ لیکن ہم چوکس ہیں اور ایسے عزائم کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کانپور میں گائے کا ڈھانچہ دستیاب ، ہندو تنظیموں کا احتجاج
کانپور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک گائے کے ڈھانچہ کی باقیات ایچ اے ایل ٹاؤن شپ کے قریب دستیاب ہوئیں، جس کے بعد چند ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا اور خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایس پی سٹی روہت مشرا نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع وارادت پر پہنچی اور اس کے علاقہ پر ڈھانچہ ہٹا دیا۔ احتجاجیوں کو ترغیب دی اور تیقن دیا کہ خاطیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ تحقیقات جاری ہیں کہ کیا گائے کا ذبیحہ گوشت کیلئے کیا گیا تھا یا پھر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کیلئے ؟