یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر 3 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سے 4 تا 5 اعلامیوں کی اجرائی متوقع
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے یوم تاسیس کے موقع پر 4 تا 5 نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تقریبا 3 ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 2 ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ مزید ایک ہزار جائیدادوں کے لیے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ذرائع سے اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ ان ملازمتوں کے لیے ڈگری کامیاب ہونا کافی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ان نئی جائیدادوں کے ساتھ زیر التواء جائیدادوں پر بھی تقررات کرنے کے لیے بھی اعلامیہ جاری کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ جس میں گروپ 4 کے تحت 1300 تا 1500 جائیدادیں ، وی آر او کے 700 جائیدادیں ، اسسٹنٹ اسٹاسٹکل آفیسرس کے 450 جائیدادیں ، گروپ I میں 125 جائیدادیں مخلوعہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آر ٹی سی میں بھی 70 جونیر اسسٹنٹ کے جائیدادوں پر بھی تقررات کئے جائیں گے ۔ 2 جون کو نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تحریری اور زبانی ٹسٹ کا اہتمام کرتے ہوئے تقررات کئے جائیں گے ۔ نئے نوٹیفیکیشن کے ساتھ زیر التواء جائیدادوں پر تقررات کے لیے بھی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اپنی تیاریوں میں تیزی پیدا کردی ہے ۔۔