نئی دہلی 25 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی تقسیم کے باعث دو نئی ریاستوں کے یوم تاسیس کی تاریخ کا فیصلہ بروز جمعرات مرکزی وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں کیا جائے گا۔ اگرچیکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اے پی ری آرگنائزیشن بل 2014 کو حال ہی میں منظور کیا گیا ہے۔ اِس کے باعث نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ تاہم راشٹراپتی بھون سے وزارت داخلہ کو صدارتی احکام موصول نہیں ہوئے ہیں۔ اِس کے بعد ہی گزٹ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ گزٹ اعلامیہ میں نئی ریاست کے اعلان کی تاریخ کا دن ہی دونوں ریاستوں کی یوم تاسیس کا سرکاری اعلان تصور کیا جائے گا۔