یوم آزادی خطاب پر مودی کی عوام سے تجاویز طلبی

نئی دہلی، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے نام اپنے خطاب میں شامل کرنے کے لئے عوام سے ان کے خیالات اور تجاویز دینے کو کہا ہے ۔ مودی نے منگل کو ٹویٹر پر اس کیلئے لوگوں سے اپیل کی۔انہوں نے لکھا ہے کہ لوگ اپنے خیالات اور تجاویز خاص طور پر نریندر مودی ایپ پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں www.mygov.in پر بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔ مودی نے لکھا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کے قابل قدر تجاویز کا انتظار رہے گا۔

مراٹھا احتجاج:ایک اور شخص کی خودکشی
ممبئی۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق بیڑ کے 35 سالہ ابھیجیت دیشمکھ جو ویڈا ولیج کا متوطن تھا، اپنے گھر سے قریب ایک درخت سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ مراٹھا تحفظات کے احتجاج کے دوران یہ پانچویں خودکشی ہے۔ بیڑ کے ایس پی جی سریدھر نے کہا کہ پولیس کو ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں متوفی شخص نے تحریر کیا ہے کہ وہ مراٹھا تحفظات کے ضمن میں خودکشی کررہا ہے۔