یوم آسٹریلیا تقریب میں ہزاروں افراد کا احتجاج

سڈنی26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ احتجاجی مظاہرین حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے تھے تاکہ وہ دیسی مصائب کا ازالہ کرے جو آج تک نقل مقام کی وجہ سے پیدا ہوگئی ہیں۔ یوم آسٹریلیا تقاریب پہلے برطانوی نوآبادکار کی سڈنی بندرگاہ پر 26 جنوری 1788 کو آمد کی سالگرہ کے طور پر آج کے دن منایا جاتا ہے جس میں تبدیلیٔ مقام کی وجہ سے عوامی مصائب کے خلاف احتجاج کیا گیا۔