یوم آزادی کے موقع پر ایرپورٹ و

دیگر مقامات پر سخت سیکوریٹی
شمس آباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ہندوستان کی یوم آزادی کے موقع پر ایرپورٹ ، آوٹر رنگ روڈ ، ہائی وے ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپس ، لاڈجس ، و دیگر مقامات پر سیکوریٹی کو سخت کیا جارہا ہے ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں بیورو آف سیول ایویشن سیکوریٹی نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور تمام مسافرین کی آمد و رفت پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ سائبر آباد پولیس بھی تلاشی مہم کا آغاز کررہی ہے ۔۔