یوم آزادی حیدرآباد کی سرکاری تقاریب منانے چندرا بابو نائیڈو کا مطالبہ

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں اپنی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ آزادی حیدرآباد تقاریب میں حصہ لیا اور بی جے پی کے اس مطالبہ کی تائید کی کہ حکومت تلنگانہ کو چاہیئے کہ وہ یوم آزادی حیدرآباد تقاریب کا سرکاری طور پر اہتمام کرے۔ چندرا بابونائیڈو نے کہا کہ ان کی جماعت تلگودیشم جو بی جے پی کی حلیف ہے اگر تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی تو یوم آزادی حیدرآباد تقاریب کا سرکاری طور پر انعقاد عمل میں لائے گی۔