قلعہ ، یوم آزادی ، یوم جمہوریہ کے لیے مستقل مقام ممکن : ڈی جی پی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( آئی این این ) : یوم آزادی تقاریب کے انتظامات کے لیے سرکاری اعلی عہدیداروں نے آج تاریخی قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کیا جب کہ چیف منسٹر نے یہاں پرچم کشائی کا اعلان کیا ہے ۔ چیف سکریٹری راجیو شرما ، ڈی جی پی انوراگ شرما ، سٹی پولیس کمشنر پی مہندر ریڈی ، کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار اور محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں نے قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کیا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ چیف سکریٹری تلنگانہ نے کہا کہ پرچم کشائی کے قطعی مقام کا آج شام اعلان کیا جائے گا جب کہ سیکوریٹی ، پارکنگ ، داخلہ مقامات کو مد نظر رکھا جارہا ہے ۔ دریں اثناء ڈی جی پی نے اس بات کا اشارہ دیا کہ قلعہ گولکنڈہ تلنگانہ میں یوم جمہوریہ ، یوم آزادی تقاریب کے لیے مستقل مقام ہوسکتاہے ۔۔