یورپ کو گیس سپلائی میں خلل کا روسی انتباہ

ماسکو ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے توانائی کے وزیر آلگزانڈر نوواک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں یورپ کیلئے روسی گیس کی سپلائی میں خلل آسکتاہے۔ یہ بات انہوں نے یوکرائن کے بحران کے حوالے سے روس پر بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے تناظر میں کہی ہے۔ ماہرین کی رائے میں روس خام مال کے اپنے ذخائر کو سیاسی دباؤ کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ یورپی یونین میں درآمد کی جانے والی گیس اور تیل کی ایک تہائی مقدار روس سے آتی ہے۔ اگر روسی گیس کی سپلائی میں واقعی خلل آتا ہے تو یورپ میں گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔