یورپ کو روسی گیس کی سپلائی روکی جا سکتی ہے : پوٹن

ماسکو ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر قرضوں کی ادائیگی کے معاملے میں یورپ نے یوکرین کی مدد نہ کی تو یورپی ممالک کو روسی گیس کی سربراہی میں خلل پڑسکتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے گزشتہ روز 18 یورپی مملکتوں کو ارسال کردہ پیغام میں متنبہ کیا گیاکہ اگر مغربی ممالک کی حمایت یافتہ کیئف کی عبوری حکومت نے گیس کی سپلائی کی رقم ادا نہ کی تو اِس کے نتیجے میں یورپی ملکوں کو گیس کی سربراہی متاثر ہو سکتی ہے۔ ادھر امریکہ نے کہا کہ ماسکو حکومت گیس کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر ماسکو نے جارحیت ترک نہ کی تو اُس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔