برمنگھم 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)برطانیہ میں آج 1999کے بعد یورپ کا سب سے بڑا سورج گرہن ہوگا۔ ماہرین کے مطابق 90فیصد سے زائد سورج گرہن صبح نو بجے کے لگ بھگ شروع ہوگا جو مختلف مدارج طے کرتے ہوئے 90فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گا۔ اس سے قبل اس طرح کا سورج گرہن 1999 میں 11اگست کو کورنوال میں بھی دیکھا گیا تھا۔ سورج کو گرہن لگنے کاوقت ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا جو نو بجے کے لگ بھگ مختلف مدارج عبور کرتے ہوئے 90فیصد حصے سے تجاوز کر جائے گا۔ اس منظر کو لاکھوں شائقین سورج گرہن کے علاوہ موسم صاف ہونے کی صورت میں دیگر عام لوگ بھی دیکھیں گے۔ ماہرین نے بغیر مخصوص چشمے کے سورج گرہن کو دیکھنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ اس کے لئے خصوصی سولار گلاسز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔