یورپی یونین کا آم کے بعد ہندوستانی پان پر بھی امتناع

لندن ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی جانب سے آموں کی درآمد پر امتناع کے بعد اب ہندوستان میں مقبول ترین ’’پان‘‘ کی درآمد پر بھی امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ آموں کے بارے میں پہلے یہ ادعا کیا گیا تھا کہ ’’فروٹ فلائی انفیسٹیشن ‘‘ کی وجہ سے امتناع لگایا گیا ہے ۔ یورپی یونین کی ریاپڈ الرٹ سسٹم فار فوڈ ا ینڈ فیڈ (RASFF) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انتباہ دیا تھا کہ ہندوستان سے یورپی یونین کو برآمد کئے جانے والے پان میں ’’سلمونیلا‘‘ نامی ضرر رساں مادہ پایا جاتا ہے جبکہ جاریہ سال کے اوائل میں بنگلہ دیش سے بھی پان کی درآمد پر امتناع عائد کیا گیا ہے جس کا اطلاق تازہ احکامات یعنی ممکنہ طور پر جولائی کے اختتام تک برقرار رہے گا۔