یروشلم۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 3 نامور عیسائی مذہبی رہنمائوں نے یورپی ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ فلسطین کو بطور مملکت تسلیم کیا جائے جس کا دارالحکومت بیت ا لمقدس ہے،اس بات کی اپیل کیتھولک، گریک قدامت پسند اورلوتھری مسلک سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنمائوں کی جانب سے ایک کھلے مکتوب میں کی گئی۔ جس میں انہوں واضح پیغام دیا کہ ہم انصاف اور امن کی خواہش کرتے ہیں ۔ انصاف یہی ہے کہ فلسطین کو بطور مملکت قبول کیا جائے، اور اسرائیل کی حد بندی کی جائے۔