برلن ۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپ کی کئی بڑی ایئرلائنس نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کو اپنی پروازیں معطل کرنے کے فیصلہ پر قائم ہیں ، حالانکہ امریکہ نے اسرائیل کو اپنی پروازوں پر امتناع برخاست کردیا ہے اور یورپی شہری ہوا بازی حفاظتی ادارہ نے بھی امتناع ختم کرنے کی تائید کی ہے ۔ جرمنی کے سب سے بڑے ادارہ لفتھانسا نے تل ابیب کے بنگورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں پرعائد امتناع میں جمعہ تک توسیع کردی اور تمام پروازیں جو فرینکفرٹ ‘ میونخ ‘ کولون‘ ژیورچ‘ ویانا اور برسلز سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ تل ابیب کو پرواز کے نتیجہ میں لاحق خطرے کے پیش نظر کیا گیاہے ۔