بروسلز 27 جون (سیاست ڈاٹ کام )یوروپی یونین نے آج یوکرین ،جارجیا اور مولڈووا کے ساتھ روابط کے معاہدہ پر دستخط کردیئے ۔ یہ تینوں سابق سوویٹ یونین میںشامل جمہوریائے ہیں جنہوں نے اپنا مستقبل اب یوروپ سے وابستہ کرلیا ہے۔یوروپی یونین کی کونسل کے صدر حرمن وان رومپائی نے صدر یوکرین پیٹرو پروشنکوف، وزرائے اعظم جارجیا اور مولڈووا گاری باش ولی اور ٹوری لیانکا کے ساتھ معاہوں پر دستخط کی۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن یوروپ کے لئے ایک عظیم دن ہے ۔ یوروپی یونین ہر موقع پر پہلے سے کہیں زیادہ آپ لوگوں کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں میں ایسی کوئی بات نہیںہے جس سے روس کو کسی قسم کا نقصان پہنچ سکے اور تمام فریقین کو مشترکہ طور پر اپنے محفوظ تر مستقبل کی تعمیر کا موقع حاصل ہوگا ۔ یوروپی یونین کے عہدیداروں نے مستقل طور پر یہ دلیل دی ہے کہ روس کو ان معاہدوں سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔