یوروپی یونین کے ساتھ جمعرات سے ایران کے نیو کلیئر مذاکرات کا احیاء

تہران 7 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام )ایران اور یوروپی یونین کے عہدیدار جو عالمی طاقتوں کی نمائندگی کرتے ہیں جمعرات کے دن جنیوا میں ایک اجلاس منعقد کرے گی تاکہ تاریخی نیو کلیئر معاہدہ پر عمل آوری میں حائل باقی رکاوٹیں دور کی جاسکے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیاافخام نے کہا کہ دو روزہ اجلاس میں باقی ایک یا دو مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ دو روزہ اجلاس میں زیر التواء سیاسی فیصلے کئے جائیں گے

تا کہ نومبر میں قطعی معاہدہ سے اتفاق ہوسکے ۔ معاہدہ پر نومبر سے عمل آوری کا امکان ہے ۔ معاہدہ کے تحت ایران اپنے نیو کلیئر پروگرام میں چھ ماہ کیلئے تخفیف کرے گا اس کے عوض اسے مغربی طاقتیں تحدیدات میں اعتدال پسند راحت رسانی کریں گی۔ مغربی ممالک نے ایران پر تازہ تحدیدات عائد نہ کرنے کا بھی تیقن دیا ہے ۔ ان مذاکرات میں نائب وزیر خارجہ ایران عباس ارقچی اور نائب وزیر خارجہ یوروپی یونین ہیلگاشمد شرکت کریں گے ۔