یوروپی یونین کے اپنے سفیر کی بازطلبی پر روس کا اظہارتاسف

ماسکو ۔ 23 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) کریملن نے آج یوروپی یونین کے اس فیصلہ پر اظہارافسوس کیا جہاں یوروپی یونین نے اپنے سفیر برائے روس کو دوبارہ طلب کیا گیا کیونکہ یوروپی یونین نے برطانیہ کے اس نظریہ کی تائید کی تھی کہ سابق ڈیل ایجنٹ کو زہر دینے میں روس کا ہی ہاتھ ہوسکتا ہے۔ کریملن کے ترجمان ڈیمتیری پیسکوف نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک اس فیصلہ کی بات ہے تو ہم اس پر اظہارافسوس کرتے ہیں تاہم زیادہ افسوس اس بات کا ہیکہ ایک بار پھر غیرواضح الفاظ یعنی ’’امکانی‘‘ کا استعمال کیا گیا ہے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔