بروسیلس۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں توسیع دینے کے مقصد سے یوروپی یونین نے آج خواہش کی کہ وزیراعظم نریندر مودی تعطل کا شکار آزاد تجارت معاہدہ کی بات چیت کے احیاء کیلئے سیاسی دباؤ ڈالیں اور آمادگی ظاہر کی کہ وہ اہم مسائل پر اختلافات دور کرنے کیلئے اپنے موقف میں لچکداری پیدا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے جو تجارتی مسائل سے نمٹ رہے ہیں کہا کہ وہ وزیرتجارت نرملا سیتارامن سے بھی ربط پیدا کر کے آزادانہ تجارت معاہدہ کی بات چیت کے جلد از جلد احیاء کی خواہش کررہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم بھی اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں گے ۔