یوروپی یونین کا 3 فبروری کو چوٹی اجلاس

بروسلز۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے قائدین برطانیہ کے بغیر پہلی بار مالٹا میں فبروری میں چوٹی اجلاس منعقد کریں گے جہاں اگلے ماہ روم میں منعقد شدنی اجلاس کیلئے ضروری تیاری کی جائے گی۔ یونین کے ایک ذریعہ نے آج کہا کہ ای یو 27 کی مالٹا سمٹ 3 فبروری کو منعقد ہوگی۔ 27 قائدین اس ماہ کے اوائل براتی سلاوا میں برطانوی وزیراعظم تھریساے مئے کے بغیر ملاقات کئے تھے اور بریکسٹ کی وجہ سے متزلزل یوروپی یونین کیلئے نیا ویژن پیش کرنے کا عہد کیا ۔ یونین نے تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کا بھی عزم کیا ہے۔
امریکہ کے جنگل میں آگ
ونڈنبرگ ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برقی تار ٹوٹ کر گرنے سے کیلیفورنیا کے مرکزی فوجی اڈہ کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جو گذشتہ ایک ہفتہ سے چل رہی ہے۔ یہ آگ شمالی ساحلی جنگل میں 2 بجے دن سے شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے تمام مقامی شہریوں کا تخلیہ کروادیا گیا۔