یوروپی یونین، فلسطین کو آزاد مملکت تسلیم کرے : اسپین

ویانا 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے۔ آسٹریا میں یورپی یونین کے لیڈرس کی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہاکہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد مملکت تسلیم کرے۔ انھوں نے کہاکہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلہ میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیرمعمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہاکہ اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین ،فلسطین کو آزاد مملکت تسلیم کرلے گا۔