حیدرآباد۔7 ڈسمبر (آئی این این) عثمانیہ یونیورسٹی نے آج اعلان کیا کہ یو جی امتحانات یعنی بی اے، بی کام، بی ایس سی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ امتحانات قبل ازیں کئے گئے اعلان کے مطابق 14 ڈسمبر سے شروع ہوں گے۔ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر پھیلائی جارہی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائیٹ دیکھیں۔
پی جی امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی
٭ ایم اے ؍ ایم ایس سی ؍ ایم کام ؍ ایم ایس ڈبلیو وغیرہ کے سیمسٹر امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کی گئی ہے جو 22 جنوری 2018ء سے منعقد ہوں گے۔ تفصیلی امتحان شیڈول کو عنقریب یونیورسٹی ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کیا جائے گا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدیداروں نے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔