یواے ای میں ملازمت کی جگہ سے 11ملین درہم کی چوری کرنے والی خاتون گرفتار‘ منگیتر پر کیا خرچ

ابوظہبی: سرکاری ادارے میں محکمہ اکاونٹ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی 33سالہ خاتون کو اپنی ہی کمپنی سے 11ملین درہم کی چوری کے سبب گرفتار کرلیاگیا ہے۔ مذکورہ عورت نے چوری کی یہ رقم اپنے سے سات سال چھوٹے شخص پر خرچ کی جس نے اس سے شادی کا وعدہ کیاتھا اس انکشاف کے باوجود کے وہ شادی شدہ ہے۔

اس خاتون نے مذکورہ شخص کے بینک قرضہ جات کی ادائی کے علاوہ اُس کے لئے عالیشان کاریں‘ مخصوص نمبر‘ مہنگے تحائف اور برانڈیڈ گھڑیاں اور کپڑوں خریدے اور یوریپ کے عالیشان دوروں کے لئے بزنس کلاس میں سفر کا بھی انتظام کیا۔اوظہبی پولیس اب تک جو تحائف وصول کئے ہیں ان میں سے کچھ چوری کی ہوئی رقم ‘ بشمول سات کاریں جو اسی پیسے سے خریدی گئی تھی ۔

جس میں دو رولس رائیس ‘ ایک لاینڈ کروسر‘ ایک نسان پٹرول‘ ایک لکژری سیڈن او رایک نسان جی ٹی آر اور لیکسس فور وہلیرشامل ہیں۔تفتیش کے دوران اس خاتون نے قبول کیا کہ اس نے فنڈز کی چوری کی ہے۔

اس عورت نے کہاکہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کو بتانا چاہتی تھی کہ وہ اس سے کس قدر پیا ر کرتے ہیں اور وہ بہت دولت مند بھی ہے۔مذکورہ مبینہ بوائے فرینڈ اور اس کے بھائی کو بھی عورت کے استحصال کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔ دونوں نے بھی استحصال اور جھوٹ بولنے کی بات کی قبول کرلیا ہے