دبئی: متحدہ عرب امارات میں اس ہفتہ شدید بارش ‘ ریت کے ہولناک طوفان اور بجلیوں کے گرجنے کے بعد مقامی میٹرلوجیکل محکمہ نے ایک وارننگ جاری کی ہے۔اس کے علاوہ بہت ساری ہدایتیں بھی جاری کی گئی ہیں۔
خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق سعودی عربیہ میں شدید بارش کے بعد متحدہ عرب امارات کے کئی علاقہ بشمول شارجہ ‘ راس الخیمہ اور دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔یہاں اس یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے سعودی عربیہ میں شدید بارش کی وجہہ سے سیلاب جیسے صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
اور جنوبی اسیر صوبہ میں ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔جمعہ کے روزمشرقی دمام میں ایک ٹرین پٹریوں سے اتر گئی جس میں18لوگ زخمی ہوئے ۔ تمام 193مسافرین کوچھ کریو ممبران کو دوسری ٹرین میں منتقل کیاگیا۔
مسافرین کے دمام ریلوے اسٹیشن پہنچنے سے قبل انہیں ابتدائی طبی نگہداشت میں رکھا گیا۔سعودی ریلویز انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ دمام کے قریب میں پیش آیاجس کی وجہہ طوفانی تباہ کاریاں ہیں۔
سعودی ریلویز نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیاہے۔ایس آر او نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مسافرین کو تکلیف کی وجہہ سے معافی بھی مانگی۔