یم ڈی یونانی کورسیس کیلئے منتخب امیدواروں کی فہرست کی اجرائی

گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں جاری 5 مضامین میں داخلے : پرنسپل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کے بموجب یم ڈی یونانی کے 5 مضامین معالجات ، نسوان ، ادویہ ، حفظان صحت اور کلیات برائے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کے لیے تعلیمی سال 2014-15 کے لیے منتخب 27 امیدواروں کی فہرست رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی برائے ہیلت سائنس وجئے واڑہ نے جاری کردی ہے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یم ڈی یونانی کے کورسیس کے لیے 26 اکٹوبر کو عثمانیہ میڈیکل کالج پر انٹرنس امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ جب کہ کونسلنگ ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ میں منعقد ہوئی تھی جہاں انٹرنس میں کامیاب امیدواروں نے حصہ لیتے ہوئے یم ڈی میں موجودہ کورسیس میں داخلہ کے لیے (Option) داخل کیا تھا ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ حکومت ہند کے متعین کردہ ایم ڈی یونانی میں رواں تعلیمی سال کے تحت 4 امیدواروں کا داخلہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں یکم دسمبر 2014 کو ہوچکا ہے ۔ جس میں سری لنکا کا ایک اور کشمیر کے 3 امیدوارو داخلہ لے چکے ہیں ۔۔