یم بی اے میناریٹی کالجس کی آج سنگل ونڈو 2 کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایسے میناریٹی کالجس جو کنوینر آئی سیٹ 2014 کی ویب کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ۔ ان کالجس میں یم بی اے میں مسلم اقلیتی طلبہ کو داخلے کے لیے علحدہ کونسلنگ سنگل ونڈو 2 کے تحت آج 12 نومبر چہارشنبہ صبح دس بجے سے علیگڑھ اولڈ بوائز اسوسی ایشن بلڈنگ متصل ہوپ ہاسپٹل ہل فورٹ بشیر باغ پر مقرر ہے ۔ سکریٹری جناب ظفر جاوید کے بموجب اس میں آئی سیٹ کامیاب یا ناکام یا انٹرنس نہ لکھے امیدوار جن کے ڈگری میں محلہ نشانات 50 فیصد یا زائد ہو داخلے کے اہل ہیں ۔ ذریعہ کونسلنگ داخلہ برسر موقع دیا جائے گا ۔۔