یمن کے صدارتی محل کے قریب دھماکہ : 8 افراد ہلاک

عدن 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے صدارتی محل کے باہر ایک چیک پوائنٹ کے باہر ہوئے ایک خود کش کار حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سکیوریٹی و میڈیکل عملہ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں سپاہی اور عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ 12 دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طبی عہدیداروں نے یہ توثیق کی ہے ۔ سکیوریٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمجھا جاتا ہے کہ ایکمقامی تاجر کے قافلہ کو اس حملہ کا نشانہ بنایا گیا ہے جو صدارتی محل میں داخل ہو رہا تھا ۔ ابتداء میں کہا گیا تھا کہ اس قافلہ میں عدن کے گورنر عیدروس الزبیدی بھی شامل تھے تاہم بعد میں انہوںنے بتایا کہ حملہ کے وقت وہ اس علاقہ میں موجود نہیں تھے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ میں کم از کم چھ گاڑیوں اور ایک قریبی مسجد کوبھی نقصان پہونچا ہے ۔