یمن کے بحران پر نواز شریف کا ترکی کا ہنگامی دورہ

اسلام آباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ترکی کے ایک روزہ پر آج روانہ ہوئے تا کہ ملک کی اعلی ترین قیادت کے ساتھ یمن بحران کے موضوع پر بات چیت کی جاسکے ۔ اپنے دورہ کے دوران نواز شریف اپنے ترک ہم منصب احمد داود غلو اور صدر طیب اردغان سے انقرہ میں ملاقات کریں گے ۔ نواز شریف کی روانگی سے قبل جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان یمن بحران کے پرامن حل کا خواہاں ہے اور یہ بھی چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام مسلم ممالک میں اتحاد ہو ۔ نواز شریف کے ساتھ مشیر قومی سلامتی و خارجی امور سرتاج عزیز‘خارجی امور پر وزیر اعظم کے خصوص مشیر سید طارق فاطمہ اور امور خانہ کے سکریٹری اعزاز چودھری ہیں۔ منگل کے روز نواز شریف نے ترکی کے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے دورہ کو قطعیت دیتھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پاکستان اس وقت سخت دباو میں ہے کیونکہ سعودی عرب کی قیادت والے 10 ممالک کا اتحاد پاکستان سے فوجی امداد طلب کررہا ہے ۔