یمن کے باغیوں پر امریکی تحدیدات کا انتباہ

واشنگٹن 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ یمن میں بے چینی پھیلانے والے باغیوں پر تحدیدات عائد کی جائیں گی۔ صدر یمن عبدالرب منصور ہادی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران صدر امریکہ بارک اوباما کی اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی مشیر لیزا موناکو نے امریکہ کے ہاؤتی باغیوں کی سخت مذمت کا اعادہ کیا اور کہاکہ یمن میں عبوری دور میں تشدد پھوٹ پڑا ہے جو ملک کے استحکام کے لئے ایک خطرہ بن گیا ہے۔ اُنھوں نے تمام فریقوں سے پرزور اپیل کی کہ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں اور امریکہ کے انفرادی نامزد افراد کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش نہ کریں۔