جنیوا ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے متحارب فریق، اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنیوا میں منعقدہ امن مذاکرات میں کسی سمجھوتہ طئے کرنا میں ناکام ہوگئے۔ یمن کے جلاوطن وزیرخارجہ نے بھی اس خبر کی توثیق کی ہے۔ ریاض یاسین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم بڑی توقعات کے ساتھ یہاں پہنچے تھے لیکن بدقسمتی سے حوثیوں کے وفد نے ہمیں حقیقی پیشرفت تک پہنچنے کا موقع نہیں دیا جس کی ہم توقع کررہے تھے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’توقعات کے مطابق پیشرفت کرنے میں ہم کامیاب نہیں ہوسکے ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم ناکام ہوگئے ہیں۔