صنعاء ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی یمن میں ایک خودکش کار بم حملہ میں شیعہ ملیشیا لیڈرکو نشانہ بناتے ہوئے آج 25 افراد کو ہلاک کردیا گیا جن میں 15 بچے شامل ہیں، سیکوریٹی اور طبی ذرائع نے یہ بات کہی۔ ایک مقامی سیکوریٹی ذریعہ نے اس حملہ کیلئے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بچے اس وقت مارے گئے جب ان کی اسکول بس حملہ کی زد میں آگئی جس کا نشانہ شیعہ ملیشیا حوثی کے لیڈر کارعدا ٹاؤن میں واقع مکان تھا۔ طبی ذریعہ نے اس حملہ میں 25 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔