یمن میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی طیاروں کے ذریعہ منتقلی کی تجویز

تھرواننتاپورم 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت ، یمن میںپھنسے ہندوستانیوں بشمول کیرالا کے باشندوں کو ذریعہ طیارہ منتقل کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے چیف منسٹر اومن چنڈی کو یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کیلئے دو بحری جہاز روانہ کردیئے گئے ہیں جوکہ جنگ زدہ ملک یمن میں پھنس گئے ہیں۔ تاہم یہ جہاز پہونچنے میں چار پانچ دن ہوں گے۔ چونکہ صورتحال انتہائی نازک ہے، ان حالات میں طیاروں کے ذریعہ ہندوستانیوں کی منتقلی ناگزیر ہوگئی ہے اور اس خصوص میں حکومت سعودی عرب سے مشاورت کی جارہی ہے۔