جنیوا۔15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون نے آج انسانی بنیادوں پر یمن میں کم از کم دو ہفتوں کیلئے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے انتہائی بے رحم دہشت گرد گروپس جنگ کا استحصال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر تازہ جنگ بندی یمن میں نافذ کی جانی چاہیئے تاکہ تمام یمنی شہریوں تک اشیائے ضروریہ پہنچ سکے اور اُن کی اہم امداد ہوسکے ۔ اس طرح یمنیوں کو مقدس ماہ رمضان کے آغاز پر کچھ راحت حاصل ہوسکے گی ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جاریہ ہفتہ جب کہ ماہ رمضان کا آغاز ہوگا لڑائی کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے جی 16 ممالک سے یمن کی تبدیلیوں پر مشاورت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔