صنعا ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں آج دو خودکش بم دھماکے ہوئے جہاں ایک میں شیعہ باغیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ۔ دوسرا دھماکہ فوجی آؤٹ پوسٹ پر ہوا جس میں تقریباً 70 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں کے مطابق ہوسی چیک پوسٹ کے قریب ہوئے اس حملے کا نشانہ شیعہ افراد تھے ۔ صنعا کے تحریر اسکوئر میں ہونے والے حملے کے عینی شاہدین کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ شعیہ آباد کے زیر کنٹرول ہے۔ایک بینک کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ خودکش جیکٹ پہنے ایک حملہ آور حوثی چیک پوسٹ پر پہنچا اور لوگوں کے درمیان دھماکا کر دیا۔کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن یہ حملہ اْن کارروائیوں سے ملتا جلتا ہے جو اس سے قبل القاعدہ کے جنگجو یہاں کرتے آئے ہیں۔دوسری طرف یمنی افواج کے ایک ترجمان کے مطابق جنوب مشرقی یمن میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر آج القاعدہ کے ایک مشتبہ دہشت گرد کے خود کش حملے میں کم از کم 20 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آور بارود سے بھری ایک گاڑی پر سوار تھا جو کہ اس نے چیک پوسٹ سے جا ٹکرائی۔ جمعرات ہی کے روز دارالحکومت صنعاء میں شیعہ باغیوں کے ایک اجتماع پر کیے گئے خودکش حملے میں کم از کم 50افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔