یمن میں خونریز لڑائی ‘3دن میں 200سے زائدباغی ہلاک

صنعاء ۔2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے 2 صوبوں میں سرکاری فوج کے ہاتھوں متعدد کمانڈروں سمیت 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔یمن کے 2 صوبوں میں سرکاری فوج کے ہاتھوں متعدد کمانڈروں سمیت 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن کے 2 صوبوں صعدہ اور حجہ میں گزشتہ 3 روز کے دوران یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں متعدد کمانڈروں سمیت 200 سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔حجہ میں ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل چلانے کے پیڈ تباہ کر دیے ہیں جبکہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے 18 اڈوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ۔