یمن میں آپریشن کیا گیا امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کا بیان

واشنگٹن ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کی قید میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے ایک امریکی یرغمالی کی بازیابی کیلئے کارروائی کی گئی تھی۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر نے اس آپریشن کی منظوری دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ جس جگہ کارروائی کی گئی وہاں مغویہ لوک سومر موجود نہیں تھا لیکن اس دوران وہاں مقید دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ شہریوں کو آزاد کروا لیا گیا تھا۔ امریکی حکومت کے اس اعتراف کے جواب میں یمن میں فعال القاعدہ کے جنگجوؤں نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسی کوئی کارروائی نہ کی جائے۔