واشنگٹن:پنٹگان نے جمعہ کے روز بتایا کہ یمن کے اندر امریکی فضائی حملہ میں القاعد ہ کا ایک مقامی سینئراعلیٰ کار ہلاک کردیاگیاہے۔
پنٹگان پریس سکریٹری پیٹر کوک نے کہاکہ جنوری 8کو انجام پائے فضائی حملے میںیمن کے مرکزی صوبہ بیدہ میں عبدالغنی الرئیس جو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے لئے کام کرتاتھا کو ہلاک کردیاگیا ہے
۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ فضائی حملے یمن اور مذکورہ حصہ میں دہشت گردوں کی مددکرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کرنے والے اے کیو اے پی سینئر لیڈر کوہٹانے کے مقصد سے انجام دئے گئے تھے جس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے‘‘۔
جنوبی او رجنوبی مشرقی یمن میں اے کیو اے پی اور اسلامک اسٹیٹم گروپ شیعہ سنی تنازع پیدا کرتے ہوئے استحصال کررہا ہے تاکہ مذکورہ علاقے میں مکمل طورپر ان کی رسائی ہوسکے۔
یمن میں اے کیو اے پی کے خلاف مہم سعودی کی نگرانی میں چلائے اتحادفوجی مہم جو حوثیوں کے خلاف کی جارہی ہے اس سے علیحدہ ہے۔
AFP