نئی دہلی ۔ 6 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج یمن سے مزید 1052 شہریوں کا تخلیہ کرادیا جس کے نتیجہ میں اب تک جنگ سے متاثرہ اس ملک سے تقریباً 3,300 شہری بحفاظت واپس ہوچکے ہیں۔ حکومت بہت جلد آپریشن راحت کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے ۔ صنعا سے ایرانڈیا طیارہ کے ذریعہ 574 شہریوں کو واپس لایاگیا جبکہ 479 افراد کا ایک گروپ آئی این ایس ممبئی کے ذریعہ یہاں واپس ہوا۔