یمن میںفضائی حملے اور جھڑپیں،92ہلاک

تائیز۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور صدر عبدالرب منصور ہادی کے حامیوں و مخالفین کے مابین جنوبی یمن میں جاری لڑائی کے نتیجہ میں 92افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عدن کے کلیدی بندرگاہی شہر اور متصلہ لہج صوبہ میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران46باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ صدر کے تقریباً 8حامی ہلاک اور 32زخمی ہوگئے۔جنگی طیاروں نے صدارتی محل کے قریبی علاقوں میں جو باغیوں کے قبضہ میں ہے، جنگی طیاروں نے حملے کئے۔