دبئی۔26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعاکے پاس اور الحدیدہ اور دامار صوبے میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے کل حوثی باغیوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دارالحکومت کے قریب اثر شہر میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یمن کے ایران نواز حوثی دہشت گردوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام ہوگئی مگر یہ میزائل صنعاء میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11عام شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔یاد رہے کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کئی بار بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں سے بیشتر میزائل یمن کے اندر ہی مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے یا انہیں عرب اتحادی فوج نے انہیں مار گرایا۔حالیہ ہفتوں کے دوران حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض دو بار بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی سازش مگر دونوں میزائلوں کو کسی جانی نقصان کے بغیر ہی فضاء میں مار گرایا گیا تھا۔سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی عرب ممالک اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی ہے ۔