نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اپنا فضائیہ تخلیہ پروگرام مزید 630 شہریوں کو صنعاء سے تخلیہ کرواتے ہوئے مکمل کرلیا، اس طرح یمن سے ہندوستان واپس آنے والے شہریوں کی جملہ تعداد 4,640 سے زیادہ ہوگئی۔ دیگر 41 ممالک کے 960 شہریوں کو بھی بچالیا گیا۔ دریں اثناء مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے یمن میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے تخلیہ کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مدھیہ پردیش بی جے پی عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جو کچھ ہوا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یمن سے ہندوستانیوں کے انخلاف کا مشن قابل ستائش رہا ہے ۔