یمن: امن مذاکرات شروع نہیں ہوسکے

جنیوا۔8 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمن کے مجوزہ امن مذاکرات کا آغاز نہیں ہو سکا۔ جنیوا میں حوثی ملیشیا کے وفد کا انتظار کیا جاتا رہا۔ ایران نواز حوثی ملیشیا کے وفد نے جنیوا جانے سے انکار کر دیا۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر منصور ہادی کی حکومت کا وفد جنیوا پہنچا ہوا تھا۔ دوسری جانب ایران کی حمایت یافتہ باغیوں کی سپریم کونسل نے کہا ہے کہ اْنہیں شبہ ہے کہ اتحادی طاقتیں مذاکرات کے فورم کو حوثی ملیشیا کی مذمت کیلئے استعمال کر سکتی ہیں۔ اُدھر مذاکرات کے شروع نہ ہونے کے بعد یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں تازہ جھڑپیں شروع ہونے کا بتایا گیا ہے۔