عدن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وزیردفاع اپنے فرائض کی انجام دہی دوسرے شہر یعنی عدن سے انجام دیں گے کیونکہ انہوں نے وہاں سے شیعہ ملیشیا کے خوف کی وجہ سے نقل مکانی کی تھی۔ صدر کے دفتر میں موجود ایک ذریعہ نے یہ بات بتائی۔ جنرل محمود صباحی صنعاء سے فرار ہوگئے تھے کیونکہ مغرب کی تائید والے صدر عابد ربو منصور ہادی، نے وزراء سے خواہش کی تھی وہ ان سے جنوبی بندرگاہی شہر میں رجوع ہوں تاکہ حکومت کی باز تشکیل کی جاسکے۔